اسلام آباد: 28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، تاہم عدالتی فیصلوں کے باعث 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سے 815 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں اور 34 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں، جب کہ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حکم جاری کیا تھا، آج آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آخری روز ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے 2 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے گئے
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار آج شام 4 بجے تک کسی جماعت میں شمولیت پر تصدیق شدہ بیان حلفی دیں سکتے ہیں، بیانِ حلفی میں اپنی مرضی، دباوٴ اورلالچ کے بغیر پارٹی میں شامل ہونے کا لکھیں گے، جب کہ آزاد ارکانِ اسمبلی کو شامل کرنے والی جماعت کے سربراہ کا الیکشن کمیشن کوتحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 29 آزاد امیدواران کے بیان حلفی موصول ہوئے ہیں جن میں سے 28 نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔
The post 28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vPVjP9
via IFTTT
0 Comments