غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے، فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، محکمہ صحت غزہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 2 حاملہ خواتین اور ایک 18 ماہ کی بچی شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے افراد اسرائیل پر راکٹ حملے میں ملوث تھے اور ان کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہے۔
The post غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید، 8 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KDXrz9
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2KDEjBh
August 09, 2018 at 01:16PM
0 Comments