اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید 6 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزراء سے حلف لیا، علی زیدی، علی محمد مہر اور عمر ایوب خان نے وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، شبیر قریشی اور حماد اظہر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا
تقریب حلف برداری میں اہم سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ نئے وزرا کی شمولیت سے وفاقی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جن میں 19 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔
The post وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 6 وزراء نے حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NyYgyr
via IFTTT
0 Comments