اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 17 وزیراعظم ہاؤس ووزیراعظم آفس کے زیر استعمال جب کہ 16 گاڑیاں دیگر وزارتوں اور محکموں کے زیر استعمال تھیں۔
نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہونڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب 2006 میں سعودی صوبے تبوک کے گورنر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ٹیوٹا لیکسس کی نیلامی ایف بی آر کرے گا۔
The post وزیراعظم آفس کی گاڑیوں کی نیلامی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mi8xdZ
via IFTTT
0 Comments