Subscribe Us

header ads

اربوں روپے کا غبن کرنیوالے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان

 لاہور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں۔

لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی شوری کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان ایک طرف کہتے ہیں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا دوسرے طرف کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے، یہ حکومت ہی ناجائز ہے، یہ ناجائز بچہ ہے۔ اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، اس پہ تشویش ہے، حکومت نےابھی تک اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا اور اپوزیشن کو جکڑنے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ حکومت میں چلے گئے ان کے ساتھ این آر او ہو چکا ہے، اربوں کے غبن کر نے والے پی ٹی آئی میں جا چکے، ان کے ساتھ این آر او ہو چکا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں قوم پر پہاڑ گرائے گئے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، عوام کی مضبوط اور مستحکم آواز بنیں گے لیکن جلد بازی اور عجلت میں کوئی کام نہیں کریں گے۔ ان کی نواز شریف سے کل ملاقات کا امکان ہے۔

The post اربوں روپے کا غبن کرنیوالے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jjn6Ou
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments