اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو دن رات 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، جس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرریلوے شیخ رشید ک ودن رات 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوخسارے سے نکالنا حکومت کی کامیابی ہوگی جس پرشیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے نظام کے برابرکھڑا کریں گے۔
The post وزیراعظم کی شیخ رشید کو دن رات بلاتعطل کام کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IxLlYX
via IFTTT


0 Comments