کراچی: گلوکارعدنان سمیع خان کے صاحبزادے اورپاکستانی میوزک کمپوزر اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ دوسال پہلے جب وہ اداکار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔
چند روز قبل میوزک کمپوزر اذان سمیع خان کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ حیران کن طور پر کسی ماڈل سے کم نظر نہیں آرہے تھے۔ اذان سمیع خان نے حال ہی میں ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے ان حیران کن تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے میوزک کمپوزر تو ہیں ہی لیکن ان کا خواب تھا کہ وہ اداکار بھی بنیں، تاہم جب وہ اپنی اس خواہش کا اظہار لوگوں کے سامنے کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔
اذان سمیع خان نے کہا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے نا صرف انہیں صحت کے مسائل درپیش تھے بلکہ اداکار بننے کا خواب بھی پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا تھا لیکن تقریباً دوسال قبل انہوں نے کڑی محنت کرکے اپنا وزن کم کیا اور ناقدین کے منہ بند کردئیے۔
اذان سمیع خان نے کہا کہ اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں ان کی والدہ زیبا بختیار نے ان کا بہت ساتھ دیا، جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میری والدہ نے کہا کہ تمہارا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ کیمرے کے سامنے کام کرو اب وقت آگیا ہے کہ تم اپنے بچوں کو یہ گفٹ دے سکتے ہو کہ تم نے وہ حاصل کرلیا ہے جس کے تم خواب دیکھا کرتے تھے۔
اذان سمیع نے کہا میری والدہ کے الفاظ میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے اور میں نے خود کو مکمل طور پر تبدیل کیا۔ وہ اپنی کہانی لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل پر قابو پانے کی ہمت مل سکے۔
موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ان کا خواب صرف وزن کم کرنا نہیں تھا بلکہ وہ اچھے نظر آنا چاہتے تھے تاکہ اسکرین پر مختلف کردار اداکرسکیں جس کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی۔ میں یہ بات جانتا ہوں کہ صرف اچھا نظر آنا، وزن کم کرنا اور پلاسٹک سرجری کرانا ہی انسان کو اچھا اداکار نہیں بناتا لیکن میری پرکشش شخصیت اسکرین پر اچھا پرفارم کرنے میں میری بہت مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ اذان سمیع خان ان دنوں مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ اور ماہرہ خان اور بلال اشرف کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کا میوزک کمپوز کررہے ہیں، اس کے بعد وہ بہت جلد ایک بڑے پراجیکٹ میں بطور اداکار نظر آئیں گے۔
The post اداکار بننے کی خواہش کے اظہار پر لوگ مجھ پر ہنستے تھے، ازان سمیع خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RSIBZE
via IFTTT
0 Comments