لاہور: عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
گزشتہ روز اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر زائد المعیاد لائسنس کا اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکار اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے جدید ترین خودکار بندوق برآمد ہوئی جس کا لائسنس ایکسپائر(منسوخ) ہوچکا تھا لہٰذا ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) اہلکاروں نے گن قبضے میں لے کر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا۔
پولیس نے آج اسد ملک کو کینٹ کچہیری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
The post اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DBWQ1J
via IFTTT
0 Comments