ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے کھیل کے دوسرے روز اننگز کا آغاز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے کیا تاہم کیویز کی آخری 3 وکٹیں صرف 45 رنز کے اضافے سے گرگئیں۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3 جب کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔
دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ بلال آصف نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔
The post ابوظہبی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EctzLg
via IFTTT
0 Comments