اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا آغاز کردیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا آغاز کیا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ کیس میں العزیزیہ اسٹیل مل کی ملکیت پر سوال اٹھایا گیا اور نواز شریف کو بے نامی دار مالک کہا گیا لیکن استغاثہ بے نامی دار سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، فرد جرم میں لگائے گئے الزامات بھی استغاثہ ثابت نہیں کرسکا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ بیٹے حسین کے نواز شریف کے زیر کفالت ہونے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، العزیزیہ اسٹیل مل 2001 میں قائم ہوئی، حسین نواز اس وقت 29 برس کے تھے، العزیزیہ سے کوئی رقوم نواز شریف کو نہیں بھیجی گئی، بیٹے نے ہل میٹل کی رقوم نواز شریف کو بھیجیں تاہم اس سے بے نامی کے تمام اجزاء پورے نہیں ہوتے، بے نامی ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی استغاثہ کوئی ثبوت نہ لا سکا۔
The post استغاثہ نواز شریف کیخلاف بے نامی دار کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، خواجہ حارث appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QxKCxf
via IFTTT
0 Comments