اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ 60 ڈالر سے کم قیمت موبائل پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے اس سے مناسب ٹیکسیشن کیاہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایک فون اپنے ساتھ لاسکتے ہیں تاہم اضافی فون لانے پر ٹیکس عائد ہوگا۔ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کررہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟
فواد چوہدری نے کہا 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی۔ ٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ہمارے لیے سیاسی چیلنج نہیں
بعد ازاں اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ہمارے لیے سیاسی چیلنج نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑ لیا، اب ان کا سیاست میں کوئی حصہ نہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری بغیر محنت کے اقتدار میں آئے جب کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے تخیل پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جاسکتا، ماضی میں وزیر بننے والے صرف پروٹوکول انجوائے کرتے تھے لیکن اب تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی ہے اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔ نوازشریف کے لندن علاج پر4 کروڑ سے زائد قومی خزانے سے خرچ ہوئے۔ کیا انہیں اپنےعلاج کے لئے قومی خزانے کی ضرورت تھی۔
واضح رہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے سال بھر میں صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
The post موبائل پر 38 فیصد ٹیکس، اس سے اچھی ٹیکسیشن کیا ہوگی؟ فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C1VXxs
via IFTTT


0 Comments