Subscribe Us

header ads

اسلام آباد ایئرپورٹ سے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی  بیان میں کہا ہے کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ سے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ld44uc
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments