کراچی: سپریم کورٹ نے شہر قائد میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شہر قائد میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل 6 سے زائد منزلہ عمارتوں پر پابندی عائد کی تھی اور آباد نے 6 منزلہ سے زائد عمارت پر پابندی کو چیلنج کر رکھا تھا۔
The post کراچی میں 6 منزلہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Eg6qae
via IFTTT


0 Comments