پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں اور نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
پشاور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیب کی جانب سے انہیں مالم جبہ اسکینڈل تحقیقات کے حوالے سے نوٹس ملا ہے، نیب نے انھیں گواہ کے طور پر بلایا ہے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور انھیں نیب کی جانب سے نوٹس ملا ہے اور وہ نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں ایکٹ پر مکمل ہوچکا ہے جلد ہی قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کریں گے۔
The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rt6606
via IFTTT


0 Comments