لاہور: رہنما (ن) لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کمرے نصب کررکھے ہیں، نیب کی جانب سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، باتھ روم کے دروازوں کا لاک تک موجود نہیں تھا لیکن رات کو سونے کے لیے بستر مل گیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ برادران احتساب عدالت میں پیش
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہاں دیا جانے والا ناشتہ اس قابل نہیں تھا کہ اسے کھایا جاتا، میں اسی لیے آج ناشتہ کرکے نہیں آیا جب کہ نیب حکام نے میرے گھر کا کھانا مجھے نہیں دیا، گھر سے کھانا آیا لیکن نیب آفس سے واپس بھیج دیا گیا۔
The post میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، خواجہ سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EpUMu8
via IFTTT


0 Comments