اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت کی گئی۔
منسٹر انکلیو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں نیب مقدمات اور اس حوالے سے جاری کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اجلاس کے فیصلوں سے نواز شریف کو آگاہ کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔
The post نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، خواجہ برادران کی گرفتاری پربات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UDwodw
via IFTTT


0 Comments