اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لئے کیٹرنگ کا بزنس کرنے والی کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی اور اس جعلی کمپنی کو 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی، تاہم شاہد مسعود کے رشوت لینے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے نہ ہی کوئی گواہی آئی۔
وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو فائل سامنے آئی اس پر دستخط کردیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شاہد مسعود نے محکمانہ فیصلے کچھ غلط کچھ ٹھیک کیے لیکن مجرمانہ مس کنڈکٹ تو نہیں کہہ سکتے۔
پی ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ کیس کے شریک ملزمان ضمانت پر ہیں اور پیسے واپس کررہے ہیں، کاشف ربانی نے ایک کروڑ تیس لاکھ جبکہ روشن مصطفی گیلانی نے 80 لاکھ واپس کیے، پیسے واپس کرکے ہی ان کی ضمانت ہوئی ہے۔
The post پی ٹی وی کرپشن کیس میں شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PQWeqL
via IFTTT


0 Comments