Subscribe Us

header ads

سعودی طالبہ امتحان دیتے ہوئے زچگی کا درد براشت کرتی رہی

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ایک لڑکی نے زچگی کے درد کے ساتھ  ہائی اسکول کا پرچہ مکمل کرکے بچے کو جنم دے دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ میں ’نورا‘ نامی لڑکی تھرڈ ایئر کا پرچہ  دے رہی تھی کہ اس دوران اسے زچگی کا درد ہوا اور چند لمحوں بعد اس  کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ماں بننے والی لڑکی کی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ نورا جب امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پہنچی تو وہ بالکل ٹھیک تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے درد ہونا شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا اور کسی بھی طرح نورا نے زچگی کی تکلیف کے ساتھ پیپر مکمل کرلیا۔

لڑکی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس کے ننھی مہمان کی آمد ہوگئی، لڑکی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زچہ و بچہ کی حالت کو ٹھیک قرار دیا۔

The post سعودی طالبہ امتحان دیتے ہوئے زچگی کا درد براشت کرتی رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LpJy9w
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments