اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد تمام ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ حکومت سے بھی ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔
The post عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا؛دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VJYNPy
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2FmgWOr
January 11, 2019 at 01:15PM
0 Comments