Subscribe Us

header ads

انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، سعید غنی

انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، سعید غنی

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد سامنے آنے پر پی پی رہنما سعید غنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری اور پھر بھی جائیدادیں، یہ ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لئے نہیں، عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ صدقہ اور خیرات کی رقم غریبوں کی امانت تھی، انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔

 

The post انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FkjlJw
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2Fphd29
January 11, 2019 at 01:15PM

Post a Comment

0 Comments