کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کراچی میں گزشتہ رات ہونیوالی موسلادھار بارش نے شہر میں نظام زندگی درہم برہم کردیا، بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جو تاحال بحال نہ ہوسکی۔
شارع فیصل، کارساز، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ سمیت کئی شاہراہوں کے نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جب کہ بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ رات کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستانِ جوہر میں 29، جناح ٹرمینل 15، فیصل بیس 12، مسرور بیس 12، ناظم آباد 10، گلشنِ حدید 10 اور نارتھ کراچی میں 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی کا امکان ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ رات سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
The post کراچی میں بارش کے باعث 2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RBzIYB
via IFTTT


0 Comments