کراچی: سانحہ 12 مئی کیس میں میئر وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواستِ ضمانت پروکیل سرکارنے دلائل مکمل کئے۔

عدالت نے مفرورملزم عبدالزاہد کی گرفتاری کے بعد 17 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور میئر کراچی وسیم اخترسمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کردی۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post سانحہ 12 مئی کیس میں وسیم اختر پر ترمیمی فردِ جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MK5dKo
via IFTTT