دمشق: شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے قافلے پر خود کش کار بمبار حملے میں 20 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے ایک جتھے پر خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
دھماکا اس وقت کیا گیا جب سیریئن ڈیموکریٹک فورس کا ایک جتھہ داعش کے زیر تسلط آخری ٹھکانے باغوز سے شہریوں کو منتقل کر رہا تھا تاکہ داعش کے خلاف حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کی جا سکے۔
خود کش کار بمبار حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کرد باغیوں سے ہے جنہوں نے داعش کی خلافت کے اعلان کے بعد امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
حملے عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس ے حوالے سے متضاد اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ قیا س ہے کہ 20 ہلاکتوں میں سے 6 شہریوں کی ہیں۔
The post شام میں خود کش کار بمبار حملے میں 20 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tvXozf
via IFTTT


0 Comments