Subscribe Us

header ads

العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

 اسلام آباد: العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ 25 فروری کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم  نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی جب کہ نواز شریف نے طبی بنیادوں پرسزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزاسنائی تھی۔

The post العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E7iqJ5
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments