Subscribe Us

header ads

نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا کہ وہ طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لہذا عدالت سزا معطلی کی پہلے والی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر نیب سے جواب طلب

نیب نے نواز شریف کی درخواست واپس لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جب پہلی درخواست دائر کی اس وقت بھی ان کا طبی ریکارڈ موجود تھا تو کیا اس وقت ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

نیب اور خواجہ حارث کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ اب طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں سنیں گے، سپریم کورٹ کے نیب کیسز میں تین حالیہ فیصلے موجود ہیں۔

نیب نے کہا کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں کیونکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، لہذا درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی جائے۔

The post نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GBSXuu
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments