Subscribe Us

header ads

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب

 کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو  پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق شرجیل میمن جیل میں ہیں، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج کے لیے ملک سے باہرجانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پرعدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

The post شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2I8B1dl
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments