اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہفتہ وار چھٹی اتوار کے بجائے جمعے کو کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی تبدیل نہیں کی جارہی، ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اس حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبری گردش کررہی تھی کہ موجودہ حکومت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اتوار کی بجائے دوبارہ جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اعلامیے بھی وائرل ہوئے تھے۔
The post حکومت نے ہفتہ وار چھٹی تبدیل ہونے کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V84cyL
via IFTTT
0 Comments