Subscribe Us

header ads

آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 کراچی: احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ آغا سراج پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے، معاملہ انکوائری اسٹیج پر ہے اس لیے تفتیش کے لیے آغا سراج درانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آغا سراج درانی کو 8 روز کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی کو گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا ، مقامی عدالت سے نیب نے ان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ لیا تھا۔ انہیں گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

The post آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sg84fd
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2IrIwMw
February 21, 2019 at 01:31PM

Post a Comment

0 Comments