Subscribe Us

header ads

چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی

 کراچی: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق چیئرمین نیب کے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرادیے، نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس لئے منی لانڈرنگ کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے، چیئرمین نیب کی درخواست پرعدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

The post چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GPeyQg
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments