Subscribe Us

header ads

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

 کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت بیس اعشاریہ پانچ  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کراچی میں 20 اور 21 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SXWMk8
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments