دکی: عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جب کہ انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشتگردی لورالائی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑنے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی کی لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ ضمانت خارج ہونے پرایم پی اے کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کے خلاف دہشتگردی کے دفعات کے تحت دکی میں دو مقدمات 80/17 اور 07/18 درج ہیں۔ ایک مقدمہ سردار میرغوث کبزئی کے اغواء کا جبکہ دوسرا مقدمہ ایف سی کی مدعیت میں درج ہے۔
The post بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار مسعود علی خان دہشت گردی کیس میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C9sIsm
via IFTTT
0 Comments