Subscribe Us

header ads

اسد عمر کی گالیوں سے ان کا قد کاٹھ نہیں بڑھے گا، وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی گالیوں سے ان کا قد کاٹھ نہیں بڑھے گا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کو پیسے نہیں مل رہے، پنجاب کے اندر 87 ارب خرچ ہوئے جب کہ پچھلے سال 287 ارب خرچ ہوئے، سندھ کو بھی پیسے نہیں مل رہے، کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ نے کبھی ہم سے پیسے نہیں مانگے لیکن ہمیں مدد کو کہا کیونکہ ڈالر کی قیمت زیادہ ہے اور تاجر برادری نے ڈونیشن کم کر دیا ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ پہلے اپنا کام کرے اور مسائل پر توجہ دیں جس میں وہ بری طرح فیل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ کروانے کا کہا تھا تاہم  نہیں کروا سکا، پی سی بی نے کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے کہ اگلے سال نیاز اسٹیڈیم میں میچ کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کے گھر پر ریڈ کے دوران خواتین کو 8 گھنٹے محصور کیا گیا، چیئرمین نیب سے بات ہوئی ہے وہ اپنی سربراہی میں اس کی انکوائری کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسد عمر کی گالیوں سے ان کا قد کاٹھ نہیں بڑھے گا، وزیراعظم عمران خان تھر جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں تاہم مجھے تھرپارکر نہیں بلایا گیا۔

The post اسد عمر کی گالیوں سے ان کا قد کاٹھ نہیں بڑھے گا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TwxSZe
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments