پشاور: وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان دوپہر میں جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔
جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام کے لیے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ 6 کنٹینرز پر مشتمل 16 میٹر اونچا اور 40 میٹر چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کا مستقبل طے کرلیا گیا ہے، مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرلیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعظم آج جمرود جلسے میں اہم اعلان کریں گے۔
The post وزیراعظم آج ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IeYMyS
via IFTTT


0 Comments