Subscribe Us

header ads

سمندری ہوائیں، ہیٹ ویو کے خدشات

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے کراچی شہر میں ہیٹ ویوکے امکانات  بڑھ گئے ہیں۔گرمی کا پارہ 40 سے42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، جب کہ شمالی بحیرہ عرب(عربین سی) موجود طوفان کی وجہ سے شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ صورتحال الارمنگ ہے،کیونکہ ہیٹ ویو ہر جاندار شے کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ چند برس پیشترکراچی میں گرمی کی شدت سے صرف ایک ماہ رمضان کے دوران ہزاروں شہری لقمہ اجل بن گئے تھے۔

دوسری جانب سمندری طوفان وائیو شدت اختیارکرتا جارہا ہے ،جس کے ہمراہ سطح سمندر پر160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تندوتیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے جنوب مشرقی سندھ(ٹھٹھ،بدین،تھرپارکر)میں آندھی اور تیزبارشوں کا امکان ہے۔ان علاقوں میں حفاظتی اقدامات کی شدید ضرورت ہے تاکہ انسانی جان ومال کے نقصان سے بچا جاسکے۔

دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور اس سے بچاؤکی تدابیر اختیارکی جا رہی ہیں، لیکن ہمارے یہاں یہ موضوع قابل توجہ نہیں رہا ہے حکومتی اور نہ عوامی سطح پر ۔کراچی کا شمار ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے چند خطرناک ترین شہروں میں ہوتا ہے۔درخت سارے کاٹ ڈالے ہیں ہم نے اور اس کی جگہ کنکریٹ کے جنگل بنا دیے ہیں۔

کیا ہم صنعتی فضلے کو سمندر میں ڈالنے سے باز آئے یا زہریلے دھوئیں کو ختم کرنے کے اقدامات کیے، بالکل بھی نہیں۔کراچی میں جون، جولائی کے مہینوں میں اندرون ملک سے ہزاروں افراد بغرض رہائش وتفریح آتے تھے کہ موسم متعدل ہوتا تھا، لیکن اب توکراچی میں سانس لینا بھی دشوار ہوا جاتا ہے۔

بنیادی مسئلہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کرنے یا کچھ مقامات پرکیمپ قائم کرنے سے حل نہیں ہوسکتا، جبتک جنگی بنیادوں پر ماحولیات کے موضوع پر کام نہ کیا جائے۔ اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کرنی پڑے گی فنڈز مختص کرنے پڑیں گے اور عوام کو میڈیا کے ذریعے آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہوگا جب جاکر ہم ہیٹ ویوزکا مقابلہ کرسکیں گے ۔

The post سمندری ہوائیں، ہیٹ ویو کے خدشات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WJb7U5
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments