Subscribe Us

header ads

گرین شرٹس کی شکست‘ ایک المیہ

بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس تو کردیا تاہم بے حوصلہ گرین شرٹس نے بغیر فائٹ کیے بھارت کے خلاف روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 89 سے شکست کھائی جس کے نتیجہ میں ٹیم ایک غیر معمولی بحران کا شکار ہوئی ہے،اب سرفراز الیون کیسے مرد بحران بن کر نکلے،یہ اہم سوال ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی برہمی ریلو کٹوں کو کھلانے پر ہوئی ،ماہرین،سابق اسٹار کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ سمیت میڈیا میں یہ بحث بھی چھڑ گئی کہ کن کھلاڑیوں کو ریلو کٹا قراردیا گیا، کپتان عمران خان کو بنیادی اعتراض ٹاس جیت کر بیٹنگ نہ کرنے پر ہے، وسیم اکرم، شعیب اختر اور دیگر اسٹار لیجنڈز نے بھی سرفراز نوازکو آڑے ہاتھوں لیا کہ کس خوش گمانی میں وہ بھارت کو ٹاس جیت کر بیٹنگ پچ پر کھیلنے کی دعوت دے گئے۔ اسے شائقین نے بھی خود کشی قراردیا، مزید براں ٹیم کا میگا ایونٹ میں مورال ڈاؤن ہونا کسی المیہ سے کم نہیں۔

پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف روایت شکن نہ بن سکا۔ بھارتی ٹیم نے میگاایونٹ میں 7 ویں بار گرین شرٹس کو ہرا دیا، فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم 7 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر آگئی جب کہ 3 پوائنٹس کے ساتھ گرین شرٹس نویں نمبر پر ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کے 302 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 40 اوورز میں 6وکٹوں پر 212 رنز ہی بنا سکی۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ہدف کے جواب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، بولنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں جمود نے قبضہ جمالیا۔ واضح  رہے میڈیا میں پاکستان کی شکست کئی حوالوں سے زیر بحث رہی ، وزیراعظم نے جوخود ورلڈ کپ کے ایک فاتح ، آل راؤنڈر کپتان اور فاسٹ بولر رہے ہیں، اپنے صبح سریرے کی ٹویٹس پر سرفراز نواز پر زور دیا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں،آخری گیند تک جم کر لڑیں،مگر سرفراز نے بھارت کے مقابل فیلڈنگ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی، جسے ماہرین نے وزیراعظم کے مشورے کو نظر انداز کرنے سے تعبیر کیا ۔

پاکستان کے سپر اسٹارز کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی پہلے باؤلنگ بے اثر رہی ،عامر نے اگرچہ 3 وکٹیں لیں جو بے نتیجہ ثابت ہوئیں، ہدف کے تعاقب میں بیٹسمین حواس باختہ ہوگئے، شائقین کے دل بھی ٹوٹ گئے۔ لیاری کے عوام لوڈ شیڈنگ کے بدترین تجربہ کے باعث میچ کا بیشتر حصہ نہ دیکھ سکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب بعد از مرگ واویلا کے بجائے ارباب اختیار اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام صورتحال کا جائزہ لیں اورٹھوس اقدام کریں۔

The post گرین شرٹس کی شکست‘ ایک المیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2x3lAKM
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments