Subscribe Us

header ads

موبائل فون صارفین کے لیے ریلیف

ملک بھر میں تقریباً سولہ کروڑ موبائل فون صارفین کے لیے یہ خبر خوش کن ہے کہ موبائل کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے صارفین سے سروس اورآپریشنل چارجزکی وصولی روک دی ہے۔موبائل فون کا استعمال ایک لازمی ضرورت بن چکا ہے۔سو روپے کا لوڈکروانے پر پہلے صارف 76.94 روپے ملتے تھے لیکن اب سو روپے کے موبائل کارڈ پر 87.85 روپے ملیں گے۔

سروس اور آپریشنل چارجز کے نام پر صارفین کے جیبیوں کی صفائی برسوں سے کی جارہی تھی لیکن سابق حکومتوں اور موبائل فون کمپنیوں نے اپنے مفادات اور منافعے کی خاطر ایکا کیا ہوا تھا ، اس مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام ٹیکسزکی وصولیوں سے روک دیا تھا اورصارفین کو سو روپے کے لوڈ پر سو روپے ملنا شروع ہوگئے تھے۔

سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلے کے نتیجے میں صارفین کو 100روپے کے کارڈ پر آپریشنل اور سروسز چارجزکی مد میں 12  روپے نو پیسے کا ریلیف ملے گا۔ پاکستان کی آبادی بائیس کروڑکے لگ بھگ ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ موبائل فون صارفین کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چوبیس اپریل کو حکومتی ٹیکسز بحال کردیے اوراب حکومت پاکستان کی جانب سے عائد 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ العمل رہے گا جب کہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس نہ ہونے کے سبب صارفین کو پورے 100ملیں گے ۔ حکومت پاکستان کو بھی موبائل صارفین کے لیے ود ہولڈنگ کی شرح میں کمی یا اسے مکمل طور پر ختم کرنا چاہیے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔یہ ایک مستحسن فیصلہ ہوگا۔

The post موبائل فون صارفین کے لیے ریلیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32pykdr
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments