کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور کھیل کے میدانوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں نے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے وہیں پر ان مقامات پر بدترین ،ٹریفک جام کی وجہ سے بھی عام شہریوں کو وہاں سے گزرنے میں انتہائی دقت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عزیز آباد گلشن شمیم کے قریب مین شارع پر مویشی منڈی کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے شہری اگر بکرے فروخت کرنے والوں کو سڑک سے ہٹنے کا بول دیں تو وہ غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں۔
کریم آباد حسین آباد ،گلبرگ کے علاقے طاہر ولا چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی جانے والی شارع ،ناگن چورنگی زین فرنیچر مارکیٹ ، انڈا موڑ ، نیوکراچی الیون ڈی ، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاوہ دھوراجی کالونی چورنگی ،بہادر آباد ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل کالونی ، برنس روڈ ، کھارادر ، گرومندر ، پیپلز چورنگی ، نیو ایم اے جناح روڈ ، پی آئی بی کالونی ،گارڈن ، رامسوامی ،لیمارکیٹ ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن اور شیر شاہ سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈی قائم کر کے قربانی کے جانور فروخت کیے جا رے ہیں۔
The post سڑکوں پر غیر قانونی مویشی منڈیوں سے ٹریفک جام، دفعہ 144 پر عمل نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M9vp3N
via IFTTT


0 Comments