کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کشمیر بھارت کا قبرستان بننے جارہا ہے تاہم مودی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ اپنے آئین سے کوئی شق ختم کرنے سے تحریک آزادی کشمیر ختم ہوجائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے،مودی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلمانوں کے خلاف جنونی اور ہیجانی کیفیت کی وجہ سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں اور کشمیری مسلمان اذیت کا شکار ہیں۔ پاکستانی ہندو برادری کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی ذمے داران بھی موجود تھے۔
The post مودی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، مصطفی کمال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M3HWW6
via IFTTT


0 Comments