Subscribe Us

header ads

ممکنہ بارشیں: بلدیاتی اداروں کے افسران اورعملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرکراچی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ، ضلعی بلدیاتی اداروں ،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،کنٹونمنٹ بورڈز،ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی، سندھ بلڈنگزکنٹرول اتھارٹی کو بارشوں سے نمٹنے، شہریوں کوبارشوں کے نقصان اور تکلیف سے بچانے کے لیے چوکس کردیا۔

ایمرجنسی فرائض پر مامور بلدیاتی اداروںکے افسران اور ضروری عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دنو ں میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے 24گھنٹے دستیاب رہیں،فیصلہ کیا گیا کہ متوقع بارشوں میں افسران اور عملہ کی کار کردگی مانٹرکی جائے گی،غفلت کے مرتکب ان افسران اور عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف ہوگی.

بدھ ky rwz کمشنر کراچی کے دفتر میں اس سلسلہ میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی زیراطلاعات سعید غنی،کمشنر کراچی افتخار شالوانی، میئرکراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سیف الرحمان، تمام ڈپٹی کمشنرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر تمام میونسپل کمشنرز، پاکستان آرمی اور محکمہ آ ب پاشی کے افسران اور دیگر نے شر کت کی،تمام اداروں نے شہر اور؛شہریوں کو بارشوں کے نقصان سے بچانے، پانی کی نکاسی اور امدادی کارروائیوں کے لیے اپنے اپنے ہنگامی منصوبے بنا لیے ہیں.

اجلاس میں افسران نے بارشوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،تمام بلدیاتی اداروں کی کارکر دگی مانیٹر کی جائے گی کمشنر کراچی مانیٹرنگ ٹیم کے نگراں ہوں گے۔ تمام بلدیاتی ادارے ڈپٹی کمشنر کی مشاورت سے کام کریں۔

The post ممکنہ بارشیں: بلدیاتی اداروں کے افسران اورعملے کی چھٹیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GQJH4H
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments