Subscribe Us

header ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنے ذہن کو ہر قسم کے شبہ سے پاک کر لیں ہم آپ کو تمام حسابات کرنے کے بعد یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ سے حقیقی محبت کرتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ وہ اظہار نہیں کرتے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اجالے تیز ہونگے اور اندھیرے رفتہ رفتہ ختم ہوتے چلے جائینگے۔ بسلسلہ مکان یا پلاٹ آپکی دیرینہ امید ٹوٹ سکتی ہے۔ مکان کی تعمیر کا منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکے گا۔ نزدیکی سفرکرنے سے گریز کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

افسران کے ساتھ مراسم خوشگوار رہیں گے، کسی بھی معاملے میں جذباتی انداز اختیار نہ کریں، کسی سے بھی الجھنا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ذرا اپنے اخراجات گھٹایئے مہمان نوازی بری نہیں لیکن اپنی گنجائش بھی دیکھ لیجیے، قرض لے کر اپنی ناک اونچی رکھنا عقلمندی نہیں ہے، کسی بزرگ روحانی سے فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر اس بے سروپا قصے کو ختم کرنے کی کوشش کریں ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر سرخروئی حاصل کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر رہے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آ بیل ٹکر مار والی مثال شاید آپ ہی کیلیے کہی گئی ہے کیونکہ آپ کو اچھا بھلا ماحول خراب کرنے کی عادت ہے۔ ہم آپ کو بار ہا سمجھا چکے ہیں کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔ اسی میں ہی آپ کی بہتری ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

زندگی خوشگوار گزارنی ہے تو دوسروں جیسے بن جائیں یعنی بغل میں چھری منہ میں رام رام۔ کسی سے الجھنے کی غلطی ہر گز نہ کریں ورنہ گھریلو ماحول خاصا مسموم ہو سکتا ہے ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کاروباری سکیموں کو شوق سے عملی شکل دیں، نتائج شاندار برآمد ہو سکتے ہیں۔ مخالفانہ سازشیں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لے آئیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ جائیداد مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں بردباری سے کام لیں ۔ محبت کے سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے۔ تعلیمی مسائل بہ آسانی حل ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا اس سلسلے میں مزید جدو جہد کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجیے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی موقع پر ہمت نہ ہاریں۔ جلد بازی کے تحت کیا گیا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا کرتا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلیے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی نہ برتیں ورنہ بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ملازمت سے وابستہ افراد محتاط رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔ ان کا کوئی مخالف افسران کو بہکانے کی کوشش کر سکتا ہے اور آپ کی ملازمت کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔ لہٰذا بہت زیادہ محتاط رہ لیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments